//

حکمران ٹولہ مرضی کا چیف جسٹس لا کر مرضی کے فیصلے چاہتاہے: نعیم الرحمان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ برسر اقتدار ٹولہ مرضی کا چیف جسٹس لاکر اپنی مرضی کے فیصلے لینے کا خواہش مند ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن تین ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا، پاکستان کے عوام آئین و قانون کے مطابق بطور چیف جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق جس کی باری ہے اسی کا تقرر کیا جائے، ماضی میں قوم افتخار چودھری کے لیے کھڑی ہوئی مگر انہوں نے عدل نہیں کیا، پاکستان میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ برسر اقتدار ٹولہ مرضی کا چیف جسٹس لاکر اپنی مرضی کے فیصلے لینے کا خواہش مند ہے، آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے اپنے ہی چہرے پر کالک ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »