//

انسداد پولیومہم کے دوران فیک فنگر مارکنگ کسی صورت قابل قبول نہیں ، ڈ ی سی کوئٹہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌: انسداد پولیو مہم میں بہتری اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد پولیو ٹیموں کے ساتھ دوسرے روز بھی ملاقات کی انہوں نے کہاکہ پولیو کو جڑ اکھاڑنے کے لیے پولیو ٹیمیں دن رات محنت کریں۔

ضلعی انتظامیہ 24 گھنٹے پولیو کے ٹیموں کی نگرانی کررہی ہے۔ کوئٹہ کی تمام ٹیمیں جوکہ 1800 اہلکاران پر مشتمل ہے روزانہ کی بنیاد پر ان سے ملاقات کرونگا۔انہوں نے کہاکہ فیک فنگر مارکنگ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

جو بھی اہلکار فیک فنگر مارکنگ میں ملوث ہوگا انہیں ڈیوٹی سے فارغ کیا جائیگا۔جبکہ فیک کوریج کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ہر حد تک جائیگے۔جن ٹیموں کو مسائل درپیش ہیں چائیے سکیورٹی یا کسی اور حوالے سے تو ٹیم براہ راست مجھ سے ملکر مسائل پیش کرسکتی ہیں۔

اس حوالے سے ٹیموں کے ہر ممکن مسائل کو ضلعی انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو جیسی موزی مرض کو جڑ سے اکھاڑ کر سکون کا سانس لیں گے۔پولیو وائرس کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »