آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیےاسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نےسافٹ ایکشن پلان کے تحت ایک سال کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی کے زریعےٹیکنالوجی پارکس اور 37 فری لانسنگ ہبز کا قیام کیا۔ یہ اقدامات مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے،انہیں جدید آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے،تیز رفتار انٹرنیٹ، آئی ٹی کلچر کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ پلیٹ فارمز تک رسائی کے لیے کیے گئے۔ اسکردو، گلگت، ہنزہ،میرپور، مظفرآباد، کوٹلی وغیرہ سمیت آزاد جموں و کشمیر اور جی بی کے بڑے شہروں میں ضلعی سطح پر 12 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے گئے.
ایس سی او جدید ٹیکنالوجی سے لیس نوجوان آئی ٹی پروفیشنلز کو اپنی ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل بنارہی ہے، ایس سی او کا مقصد ہنرمندی کو فروغ دینا ہے جس سے ہماری نوجوان نسل اپنی کمیونٹیز اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے.
گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والے اور پیدائشی طور پر معذور ناد علی نے ایس سی او کی جانب سے گرافک ڈیزائن کا کورس سیکھا اور اب ایک کامیاب فری لانسر کے طور پر کام کررہا ہے۔
بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان ٹیک انٹرپرینیور مس سارہ نے بھی 2023 میں ایس سی او کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا. ایک سال کے دوران سارہ نے اپنا تکنیکی ادارہ قائم کیا اور اب وہ اپنی کمیونٹی کی نوجوان خواتین کو اس ادارے کی مدد سے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہیں،ناد علی اور مس سارہ جیسے محنت کش لوگ نوجوان نسل کے لیے روشن مثال ہیں.