لکی مروت میں پولیس پر حملوں کیخلاف چند روز قبل ہونے والے دھرنے میں شرکت ڈی آئی خان کے پولیس اہلکاروں کو مہنگی پڑ گئی۔
ڈیرہ پولیس کے چار اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا ، ایس پی ایف آر پی ڈیرہ کے مطابق ملازمت سے برخاست کیے گئے اہلکاروں میں سلیم راوی، شفیع اللہ ، دانیال اور احسان اللہ شامل ہیں۔
احتجاجی دھرنے میں شرکت پر آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات پر ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
واضح رہے چند دن قبل لکی مروت میں پولیس پر حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں نے دھرنا دیا تھا جس میں کرک، بنوں اور ٹانک کے پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔