//

صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کریں،سرفراز بگٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قومی سطح پر ثقافتوں کو اجاگر کر کے ہی قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی نے ملاقات کی، صوبائی وزراء نے عوامی مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور محکموں کے انتظامی امور سے آگاہی دی۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پشتون روایتی پگڑی کا تحفہ پیش کیا، میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزرا کو پشتون ثقافتی ڈے کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ثقافت ہر علاقے کی پہچان کو اجاگر کرنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے، پشتون ثقافت میں محبت، احترام، ہم آہنگی اور رواداری کا درس ملتا ہے، قومی سطح پر ثقافتوں کو اجاگر کر کے ہی قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کریں .

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ محکموں کو فعال کرکے سروس ڈلیوری بہتر بنائیں گے، گورننس کی بہتری سے ہی عوامی مسائل کا دیرپا حل ممکن ہے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »