وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے امن کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیا۔ اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن سے انسانیت کی بقاء اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔
آج دنیا بھر میں امن سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان عالمی سازشوں کے نرغے میں ہے اندرونی معاملات درست کرنے ہیں۔ امن کو مخدوش کرنے میں سوشل میڈیا کے منفی کردار سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں ہیں۔بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ باہر بیٹھے ہینڈلر سوشل میڈیا پر جوانوں کو ریاست سے دور کررہے ہیں۔ نوجوانوں اور ریاست میں نفرت کے بیج بو کر دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ہمیں حالات کی نزاکت کا ادارک کرنا ہوگا۔ ہم اپنے نوجوانوں کو آکسفورڈ سمیت علم و ترقی کے لئے دنیا بھر میں بھیج رہے ہیں۔ امن دشمن عناصر انہیں مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل کر امن مخدوش کرنے پر مائل کررہے ہیں۔امن کا قیام اور ہر شہری کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پائیدار قیام امن کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عالمی یوم امن پر پاکستان اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کرتے ہیں۔