وش ویب : مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری،سو سے زائد شیعہ زاہرین پھنس گئے۔
تفصییلات کے مطابق پیک اپ اتحاد ،ڈپو مالکان اور بارڈر ٹریڈ یونین کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
گزشتہ شب رات گئے اے ڈی سی گوادر تابش بلوچ دھرنا گاہ پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے لیکن اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوگیا ۔مذاکرات کے وقت ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔
مکران کوسٹل ہائی وے سربندن کراس پر دھرنا کی وجہ سے روڈ کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
جبکہ عام مسافر سمیت دو سو سے زائد شعیہ زاہرین بھی پھنس گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تلار چیک پوسٹ پر پاکستان کوسٹ گارڈ کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف دھرنا دیا جارہا ہے۔
ساجدنور وش نیوز۔۔