وش ویب: جعفرآباد کے نجی اسکول میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقع پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نصیرآباد ڈویژن کے صدر منظور احمد و دیگرعہدیداروں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی کمزوری اورغفلت ہے۔
جب اسکول میں ہاسٹل بھی قائم تھا تو انتظامیہ نے کبھی جائزہ نہیں لیا لیکن واقعے کے بعد تمام نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اوربچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ لوگ اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال رہے ہیں۔ تعلیم مزید تباہ ہورہا ہے۔ کالج اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین تشویش کا شکارہیں۔ بچوں کے مستقبل پررحم کیا جائے۔ اُنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرنے جعفرآباد کے ایک ٹیچرکو واش روم میں بند کیا جوکہ افسوسناک عمل ہے ہم اُس اسکول کی بھی مزمت کرتے ہیں جہاں بچوں کے ساتھ بدفعلی ہوئی اور انتظامیہ کے دیگر اساتذہ سے بدتمیزی پربھی مزمت کرتے ہیں۔ انتظامیہ نے رویہ درست نہیں کیا توسخت احتجاجی لائے عمل طے کیا جائے گا۔