وش ویب: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سول سوسائٹی کی سرگرمیوں کے تحفظ کےلیے اقدامات پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر مودی پر تنقید کی ہے۔عالمی تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت این جی اوز کو ہراساں کرنے کےلیے انسداد منی لانڈرنگ قوانین کا استعمال بند کرے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور صحافتی ادارے طویل عرصے سے نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کررہے ہیں۔گزشتہ دہائی کے دوران بھارت نے فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت ہزاروں غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کیےگئے۔نریندر مودی حکومت این جی اوز، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت کارروائی روکے۔