وش ویب: دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کے انتقال کے17 برس بعد ان کی آواز میں ریکارڈ کی گئی آخری البم ’چین آف لائٹ‘ ریلیز کر دی گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لیجنڈری پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام کے مطابق 30 برس سے زائد عرصے سے گمشدہ البم ’چین آف لائٹ‘ ریلیز کی گئی ہے۔انسٹا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں موسیقار پیٹر گیبریئل نے اس گمشدہ البم کی ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز کے آرکائیو سے دوبارہ دریافت کی کہانی بیان کی ہے۔یہ البم ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ریئل ورلڈ ریکارڈنگ اسٹوڈیوز کے اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے دستیاب ہے۔
انتقال کے 17 برس بعد استاد نصرت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو پھر چلانے کیلئے تیاریہ البم 1990ء میں ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کی گئی تھی، 41 منٹ پر مشتمل اس البم میں 4 قوالیاں شامل ہیں، جن میں یا اللّٰہ یا رحمان، آج سکھ متراں دی، یا غوث یا میر اور خبرم رسید امشب شامل ہیں۔