//

وفاقی حکومت کا سرمایہ کاری اور آسان کاروبار کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری اور آسان کاروبار کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 4 رکنی کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات تشکیل دے دی۔

وزیر سرمایہ کاری کو کابینہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیر تجارت، وزیر صنعت وپیداوار اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے۔کابینہ کمیٹی کو 25 دسمبر 2024 تک اصلاحات کے لیے سفارشات دینے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔کمیٹی ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کا ماحول مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات دے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »