//

جیکب آباد: پولیو ورکر سے ذیادتی کیس کا مرکزی ملزم عدالت میں پیش

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جیکب آباد میں پولیو ورکر سے زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم کو عدالت پیش کیا گیا۔

پولیو ورکر سے ذیادتی کیس کا مرکزی ملزم احمد علی جکھرانی کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پولیس نے ملزم کو سیکنڈ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نثار احمد شر کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت سے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے ڈی این اے سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ 11 ستمبر کے روز انسداد پولیو مہم کے دوران گوٹھ اللہ بخش جکھرانی میں 4 ملزمان نے پولیو ورکر کو اسلحہ کے زور پرذیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »