وش ویب: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
بازارِ حصص میں گزرے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ، جہاں 100 انڈیکس 2 ہزار 741 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 74 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 3 ہزار 4 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 82 ہزار 372 رہی۔کاروباری ہفتےمیں 1 ارب 87 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 73.61 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہفتے میں 180 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 723 ارب روپے ہو گئی۔