//

پاکستان کوسٹ گارڈ نے اب چھوٹے گاڑی مالکان کا جینا دوبہر کردیا ہے، پیک اپ یونین اتحاد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

گوادر : پاکستان کوسٹ گارڈ کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف پیک اپ یونین اور ڈپو مالکان نے احتجاجا مکران کوسٹل ہائی وے کو سربندن کراس پر بند کردیا۔

روڈ بند ہوجانے کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔

پیک اپ یونین اتحاد،گوادر بارڈر ٹریڈ اور ڈپو مالکان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ تلار کے مقام پر ایرانی تیل کے مقامی چھوٹے بیوپاریوں کو بلاوجہ تنگ کرر ہے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ گوادر کے لوگوں کے پاس کاروبار کا کوئی زریعہ نہیں ہے اور تمام لوگ کُنٹانی ہور سے اپنا روزگار کررہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئے روز کُنٹانی ہور کو بند کیا جاتا ہے۔

جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈ نے اب چھوٹے گاڑی مالکان کا جینا دوبہر کردیا ہے .

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »