وش ویب: حکومت بلوچستان نے صوبائی وزیر بلدیات مرحوم سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی نے مختلف ادوار میں وزیر ، مشیر کی حیثیت میں خدمات سرانجام دیں۔حکومت بلوچستان مرحوم کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ بلوچستان حکومت سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔