وش ویب: اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کے مستقل حل کےلئے پانچویں روز جمعہ کو بھی جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام نےعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے حصہ لیا ۔
بھوک ہڑتال میں ڈاکٹر عبدالرحیم چنگیزی۔ پروفیسر ہاشم جان کھوسو، ڈاکٹر عبدالرحیم، پروفیسر رحمت اللہ اچکزئی اور ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ شریک ھوئے۔ مقررین نےکہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ جامعہ بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو شعورا ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز سے مسلسل محروم رکھا گیا ہیں۔ مرکزی و صوبائی حکومت اپنی شاہ خرچیوں پر اربوں روپے لگا رہی ہیں لیکن یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام کی تنخواہوں اور پنشنز کےلئے فنڈز جاری نہیں کررہے اور اساتذہ کرام کو اتنا مجبور کیا ہیں کہ انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کیا۔۔ انہوں نےکہا کہ حیرت کی بات ہے کہ باقی تمام سرکاری اداروں کی ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کےلئے فنڈز ہیں لیکن جامعہ بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں، کےلئے فنڈز فراہم نہیں کئےجارہے۔ مقررین نے پرزور مطالبہ کیا کہ مالی بحران کے مستقل حل کےلئے ضرور ی ہے کہ صوبائی حکومت جامعہ بلوچستان و دیگر جامعات کے لئے سالانہ کم از کم 15 ارب روپے جاری کرے