//

جیکب آباد: پینے کے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف جے یو آئی کے کارکنان کا احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جیکب آباد میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جے یو آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کئی ہفتوں سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔خطیر لاگت سے بنائی گئی پانی کی اسکیم عوام کیلئے بے سود ثابت ہوئی ہے۔ شہری پیسوں پر بھی آلودہ پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے مطابلہ کیا ہے کہ شہر میں میٹھے پانی کی سپلائی جلد بحال کی جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »