کوئٹہ (بلال فیروز) : وش نیوز کی خصوصی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بچے فروخت کرنے والے فنکار نصیر احمد شہی کے پاس پہنچ گئے اور مطالبات سننے کے بعد ان پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے فنکار کو معاوضہ دینے کیساتھ مکمل علاج اور الیکٹرک چئیر فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا۔فنکار نصیر احمد شہی اور اسکے بچوں نے وزیراعلی بلوچستان اور وش ٹی وی کا شکریہ ادا کیا
مقامی فنکار نصیر احمد شہید کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آپ کے بچے میرے بچے ہیں جنہیں ہم سے کوئی نہیں خرید سکتا اور بچوں کے اخراجات میں سنبھالوں گا یہ میری ذمے داری ہے۔ ابتدائی چیک اپ ہونے کے بعد نصیر احمد شہی کو سوموار سے سی ایم ایچ کویٹہ میں باقاعدہ ایڈمٹ کیا جائے گا اور حکومت بلوچستان کے اخراجات پر مکمل علاج کیا جائے گا ۔