//

لاپتہ مہرگل مری کے لواحقین کی جانب سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے کیمپ میں پریس کانفرنس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: لاپتہ مہرگل مری کے لواحقین کی جانب سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے کیمپ میں پریس کانفرنس ہوئی۔

اس موقع پر مہر گل مری کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ آج سے نو سال پہلے مہر گل مری کو لاپتہ کیا گیا تھا اور ان کا تا حال کوئی پتہ نہیں ہے۔ ہم نے ان کے لاپتہ ہونے کے خلاف کیس کیا اور عدالت نے حکم دیا کہ جلد از جلد مہر گل مری کو بازیاب کریں لیکن بد قسمتی سے عدالت کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا گیا اب تک تا حال میرے بھائی کا کچھ پتہ نہیں میرے بھائی پیشے سے زراعت میں 18 گریڈ کے آفیسر تھے اور وہ ڈیرہ بگٹی میں اپنی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ مہر گل کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا ہم نے اپنے بھائی کی بازیابی کے لئے ہر کسی کا دروازہ کٹ کھٹایا ہم نے ریڈ زون میں بارشوں کے باعث مسلسل 40 دن تک ان کی بازیابی کے لئے دھر نا دیا لیکن تا حال ان کا کچھ پتہ نہیں ہم نے دوبار اسلام آباد میں بھی دھرنا دیا۔ میں حکام بالا سے درخواست کرتی ہوں کہ میرے بھائی کو بازیاب کیا جائے اور ہمیں اس طویل غم سے نجات دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »