وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر باہم معذور آرٹسٹ نصیر احمد کا سی ایم ایچ میں علاج شروع کر دیا گیا۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے بیٹھے معذور آرٹسٹ نصیر احمد سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی بلوچستان نے نصیر احمد کی کفالت اور علاج معالجے کے احکامات جاری کئے تھے۔ آرٹسٹ نصیر احمد کا علاج معالجے پر اظہار اطمینان، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا