وش ویب: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سانحۂ 9 مئی کے مقدمات میں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سانحۂ 9 مئی کے مقدمات میں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سرکاری مصروفیات کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔دوسری جانب اس کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئے۔