وش ویب: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی قائدین کے فیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ پر حملے ، تقدس کی پائمالی ، اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف بروز جمعہ 13 ستمبر 2024 ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی قائدین کے فیصلے کی روشنی میں پارلیمنٹ پر حملے ، تقدس کی پائمالی ، اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف بروز جمعہ 13 ستمبر 2024 ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔ اتحاد میں شامل تمام سیاسی جمهوری جماعت یا حتجاجی مظاہروں کی تیاری ، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر ہر ضلع میں اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنائیں ۔ بیان میں تمام کارکنوں کو احتجاجی مظاہروں ، جلسوں کی بھر پور تیاری کی ہدایت کی جاتی ہے اور تمام عوام دوست، جمہوریت پسند عوام سے احتجاجی مظاہروں -میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔