//

کوئٹہ میں ناکارہ اور خستہ حال بسوں کے پرمٹ منسوخ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں ناکارہ، پرانی بسوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹنڈ منظور احمد کی سربراہی میں آرٹی اے اور ٹریفک پولیس کے حملے نے سرینا چوک اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 نا کارہ اور کینسل شدہ بسیں بند کر دیں جبکہ اس موقع پر متعدد بسوں کی کنڈیشن کا معائنہ کیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر شہر میں ناکارہ، خستہ حال، پرانی اور جن کے پرمٹ منسوخ کئے جاچکے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اس کارروائی کا مقصد شہر میں پبلک نقل و حمل کو بہتر بنانا، مسافروں کے لیے موجود سہولت کو یقینی بنانا اور آلودگی و ٹریفک کی بھیر کو کم کرنا ہے ۔ دوسری جانب خستہ حال ، ناکارہ اور خراب کنڈیشن پر متعدد بسوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں اس کے باوجود بسیں روٹ پر چل رہی ہیں ان کے خلاف کارروائی ضروری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ناکارہ بہوں کو ضبط اور بس مالکان کو جرمانہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی بسوں کی مرمت ، دیکھ بھال اور جدید میں روٹ پر چلائیں ۔

پرانی اور خستہ حال بسوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناکارہ ، خستہ حال اور پرانی بسوں کے خلاف کارروائی شہر کے ٹرانسپورٹیشن سٹم کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے اس کے علاوہ شہریوں کو جدید اور آرام دو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے اور آلودگی کےخاتمے کے لیے پرانی اور ناکارہ بہوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »