//

کراچی: رہائشی عمارت کے نیچے قائم پیٹرول پمپ میں آتشزدگی، 1 شخص جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں رہائشی عمارت کے نیچے قائم پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں۔شاہ فیصل کالونی میں واقع رہائشی عمارت کے نیچے دکان میں پیٹرول پمپ میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ابتدا میں فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں مگر آگ بے قابو ہوکر عمارت اور نیچے بنی دکانوں تک پھیلی تو مزید دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔عمارت کو خالی کرالیا گیا لیکن اس وقت تک ایک شہری جھلس کر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کا کہنا تھا کہ رہائشی عمارت میں قائم پیٹرول پمپ کے مالک نے کورٹ سے آرڈرز لے رکھا ہے، اسی وجہ سے پولیس کارروائی نہیں کرسکتی۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے ایک لڑکے نے جلتی سگریٹ پھینکی تھس جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں قائم پیٹرول پمپ حادثات کا باعث بنتے ہیں جنہیں ختم کرایا جائے۔کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت میں سرچ اپریشن کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »