//

سیکرٹری تعلیم بلوچستان محمد صالح ناصر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: صوبائی محتسب بلوچستان نزر محمد بلوچ نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان محمد صالح ناصر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

یادر ہے کہ صوبائی محتسب نے محکمہ تعلیم کے خلاف مختلف شکایات پر میرٹ کے مطابق فیصلے سناتے ہوے احکامات جاری کئے لیکن محکمہ تعلیم نے ان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔ جس پر صوبائی محتسب نے بارہاں سیکرٹری تعلیم کو احکامات پر عمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی۔ لیکن سیکرٹری تعلیم کی طرف سے یقین دہانی کرانے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہو سکا۔ اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ لیکن اسکے باوجود سیکرٹری تعلیم نے کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ عمل درآمد کے حوالے سے کوئی رپورٹ پیش کیا۔ بعد ازاں صوبائی محتسب نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان کے نامناسب رویہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انھیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے 24-09-2024 کو عمل درآمد رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »