وش ویب : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات پیر کی رات ہوئی، ملاقات کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے خود رابطہ کیا تھا، اس موقع پر صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور سیاسی حالات پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنی تقریر پر کھڑے ہیں اور پارٹی بھی ان کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ متنازع تقاریر، قراردادوں سے اسٹیبلشمنٹ سے تناؤ بڑھنے کاامکان رد نہیں کیا جا سکتا، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان یہ تناؤ بڑھے۔