//

بنوں میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پرفائرنگ، پولیس اہلکارشہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : بنوں کی تحصیل ڈومیل کے مہاجر کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔شہید کانسٹیبل کی شناخت نور عالم کے نام سے ہوئی.

واقعے کے خلاف پولیس اہلکاروں نے پولیس لائن بنوں کے سامنے دھرنا دے دیا جبکہ چیمبر آف کامرس اور تاجر بھی دھرنے میں شامل ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی باجوڑ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر اور سکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »