وش ویب: اسلام آباد: پارلیمنٹ سے ہونے والی گرفتاریوں پر قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔
پارلیمنٹ کے اندر سے ہونے والے گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے بعد اسمبلی کی سکیورٹی میں غیر ذمے داری برتنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔معطل کیے گئے سکیورٹی اہل کاروں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔