وش ویب: صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر صادق عمرانی اور صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وزیراعلی ہاؤس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کا مسئلہ تھا۔آج وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ سندھ اور بلوچستان ارسال ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا پریس کانفرنس سے کہنا تھا کہ سندھ نے متفقہ قرارداد کے ذریعے ایک روز قبل ارسا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کیا۔صوبوں کو اس تقسیم پر اعتراض تھا۔ پہلے واپڈا پانی کی تقسیم کرتا تھا۔ قانون کہتا ہے کہ صوبے خود پانی کے مالک ہیں۔ ارسال ایکٹ میں ترمیم اٹھارویں ترمیم کی نفی ہے۔ ارسال کا خاتمہ صوبائی خودمختاری اور آئین پر وار ہے۔
جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ ایکٹ میں ترمیم صوبائی اسمبلیوں پر عدم اعتماد ہے۔ پرپوزل آنا جمہوری حکومت میں بری چیز نہیں لیکن یہ آئین سے متصادم ہے۔ ارسال کے قیام کے وقت 117 ایم ایف پانی صوبوں میں تقسیم کیا گیا۔ جس پر صادق عمرانی نے کہا کہ پانی کے مسئلے کے حل اور سیلابی پانی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ارسا ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔