//

قوم سمجھتی ہے کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے، گورنر سندھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی جبکہ گورنر سندھ نے کہا کہ قوم سمجھ رہی ہے کون معیشت کو آگے بڑھا رہا ہے اور کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے، ایک سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی گفتگو اور رویہ انتہائی نامناسب ہے، بیرونی طاقتوں کے آلہ کار ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ کابینہ کے اراکین نے بھی مزار پر حاضری دی۔وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیاء لنجار سمیت دیگر اراکین وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »