//

رانا ثناء وزیراعظم کو نہیں بچاسکتے، علی محمد خان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء یہ کہہ کر وزیراعظم کو نہیں بچاسکتے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ان کا اختیار نہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر پولیس سیکیورٹی ہوتی ہے جو وزارت داخلہ کے ماتحت ہے، پارلیمنٹ کے اندر ان کی اپنی سیکیورٹی ہوتی ہے اندر کی سیکیورٹی اسپیکر کے ذمہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ باہر سے جو لوگ پارلیمنٹ میں داخل ہوئے پولیس نے کیسے اندر آنے دیا، شہباز شریف کو توفیق نہیں ہوئی کہ پارلیمنٹ آکر جواب دیں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جس وقت لوگوں کو اٹھایا جا رہا تھا ایک فرلانگ دور وزیراعظم عشائیہ دے رہے تھے، وزیراعظم کے پڑوس میں پارلیمنٹ کے ساتھ یہ کچھ ہورہا ہے اور آپ کو خبر نہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »