//

کوسٹ گارڈز کی جانب سے مسافروں کی گھنٹوں تلاشی پر میر اسد اور علی مدد جتک الجھ پڑے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کوسٹ گارڈ کی جانب سے بیلہ میں مسافروں کو کئی کئی گھنٹے روک کے تلاشی لینے کے معاملے پر صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک اور رکن اسمبلی میر اسد بلوچستان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کا کہناتھا کہ جب پچھلے دور حکومت میں اسد بلوچ وزیرتھے تو بھی کوسٹ گارڈ تعینات تھی، اس وقت اسد بلوچ نے یہ باتیں کیوں نہیں کیں؟ علی مدد جتک کی اس بات پر اسد اللہ بلوچ اور علی مدد جتک کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔
بعد ازاں اسپیکربلوچستان اسمبلی نے غیر پارلیمانی الفاظ کارروائی سے حذف کرادیے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس12 ستمبر کی سہ پہر3 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »