وش ویب: کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا ۔
کویٹہ فاطمہ جناح ہسپتال کے حکام کے مطابق گزشتہ رات آئسولیشن وارڈ میں داخل 55 سالہ مریض عبدالمحمد ولد عبد الوہاب جس کا تعلق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سے تھا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات حالت تشویشناک ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گیا ۔رواں سال کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہوچکی ہے جبکہ ابتک 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔