وش ویب: کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 روز سے بند ہے، ٹرین سروس دوزان پل گرنے کے باعث معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ہی سے ہرنائی کے لیے ٹرین سروس 23 جولائی سے بند ہے، ہرنائی میں ریلوے ٹریک کی مرمت ڈیڑھ ماہ میں بھی نہیں ہو سکی ۔ کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن بھی 15 روز سے بند ہے، اسی طرح چاغی میں بہہ جانے والی ریلوے لائن کی مرمت بھی نہیں ہو سکی۔ کوئٹہ چمن ٹرین سروس بند ہوئے 10 روز ہو گئے ہیں، شیلا باغ سرنگ کی مرمت میں مزید 15 روز لگ سکتے ہیں ۔ ریلوے حکام کے مطابق صوبے میں ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو روزانہ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔