//

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی آتشزدگی سے متاثرہ سائنس کالج پہنچ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی آتشزدگی سے متاثرہ سائنس کالج پہنچ گئے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ بھی متاثرہ کالج کے معائنہ کے لئے وزیر اعلیٰ ہمراہ موجود تھے۔

وزیر اعلٰی نے متاثرہ کلاس رومز کا دورہ کیا ، اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ وائس پرنسپل نے آتشزدگی سے متعلق وزیر اعلٰی کو آگاہی دی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے کلاسز کی فوری بحالی اور کلاسز کے اجراء کے لئے اقدامات کی ہدایت دی۔ سرفراز بگٹی نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سائنس کالج کے مین بلاک کی ازسر نو تعمیر کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ افسوسناک ہے، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد وائس پرنسپل کی کاوشیں اور اقدامات قابل ستائش ہیں محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وائس پرنسپل کی خدمات کو سراہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ تعلیمی حرج ہونے نہیں دیا جائے گا، متبادل بلڈنگ میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »