وش ویب: محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے میں بند اسکولوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکول بند ہو گئے۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بند اسکولوں کو فعال کرنے کے لیے 16 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی تک بند اسکولوں کی تعداد 3152 تھی ، 2 ستمبر تک 35 اضلاع میں غیر فعال اسکولوں کی تعداد 3694 ہو گئی ۔ صوبے میں سب سے زیادہ 254 اسکول پشین میں بند ہیں، ضلع ڈیرہ بگٹی میں سب سے کم 13 اسکول غیر فعال ہیں ۔