وش ویب: کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کا ایک نوجوان عنایت اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گئی۔ پولیس نے تفیش شروع کردی ہے۔