وش ویب: تربت: ٹیچنگ اسپتال تربت میں ڈاکٹرز کی احتجاجی کیمپ آج تیسرے روز بھی جاری ہے، پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہیں پچھلے چار مہینے سے بند ہیں.
تفصیلات کے مطابق تربت: ٹیچنگ اسپتال تربت میں ڈاکٹرز کی احتجاجی کیمپ آج تیسرے روز بھی جاری ہے. مکران میڈیکل کالج تربت پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہیں پچھلے چار مہینے سے بند ہیں. وائی ڈی اے اور پی ایم اے کی کال پر ٹیچنگ ہسپتال تربت کے او پی ڈیز کا آج تیسرے روز بھی بائیکاٹ جاری ہے.اسپتال کے او پی ڈیز کے بائیکاٹ سے مریض رل گئےجبکہ مکران میڈیکل کالج تربت کی کلاسز کا بھی آج تیسرے روز بائیکاٹ جاری ہے.