وش ویب: جعفرآبادمیں موبائل منڈی یونین کے زیراہتمام راشن اور دیگرامدادی سامان کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین پریس کلب جعفرآباد کے سامنے پہنچ گئے فوری طورپر ریلیف پیکج فراہم کرنے کامطالبہ کیا گیا۔
جعفرآباد میں حالیہ بارشوں کے بعد پیداہونے والی سیلابی صورتحال کے متاثرین تاحال بھی سرکاری امداد کے منتظر ہیں، ڈیرہ اللہ یارمیں موبائل منڈی یونین کے زیراہتمام راشن اور دیگر امدادی سامان کی عدم فراہمی پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا.مظاہرین نے موبائل منڈی سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور نعریبازی کی۔اِس موقع پرخطاب کرتے ہوئے موبائل منڈی یونین کے صدر شاہنواز ابڑو ودیگر مظاہرین نے الزام عائدکیاہے کہ راشن مستحق افرادکے بجائے من پسند اور جاگیرداروں و کونسلران میں تقسیم کیاجارہاہے جس سے حقیقی متاثرین اور مزدور طبقے کی حق تلفی ہورہاہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پی ڈی ایم اے کا راشن اور دیگرامدادی سامان حقیقی مستحق افرادمیں تقسیم کیاجائے بصورت دیگرڈپٹی کمشنرکے آفیس کاگھیراوکرکے دھرنادیاجائے گا۔