وش ویب : کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مشیر محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ملاقات کی، جس میں کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چئیرپرسن فوزیہ شاہین بھی موجود تھی،
ملاقات میں وزیراعلٰی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں ، بینظیر بھٹو اسکالرشپ میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کئے گئے ہیں خواتین کو سائنس مضامین میں پی ایچ ڈی کے لئے آگے آنا چائیے ، دنیا بھر کی 200 اعلیٰ جامعات میں مکمل اسکالرشپ دیں گے، کم عمری کی شادی سمیت انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی کے زیر التواء مسودہ قانون پر پیش رفت تیز کی جائے گی،
انہوں نے مزید کہا بلوچستان کابینہ میں خواتین کی موثر نمائندگی موجود ہے،
باصلاحیت خواتین کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، مختلف محکموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ستارہ امتیاز کے لئے نامزد بھی کیا گیا، بلوچستان اسمبلی میں خواتین سمیت انسانی حقوق سے متعلق بلز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی ذمہ داری مشیر ترقی نسواں کو تفویض کی گئی ہے
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت دی کہ جیلوں میں قید خواتین قیدیوں کو تولیدی صحت اور ضروریات کا سامان فوری طور پر فراہم کیا جائے