وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پولیس اور لیویز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز، ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے شرکت کی۔ آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کیلئے ایریاز کی تخصیص کے بغیر لیویز اور پولیس مشترکہ کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دونوں فورسز کا مقصد بحالی امن اور قانون کا نفاذ ہے۔ وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ کسی بھی واقعہ کی صورت میں پولیس اور لیویز فوری ردعمل دیں اور کارروائی کریں۔
سرفراز بگٹی کی جانب سے آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز کو بھی ہدایت کی کہ پولیس سے سفارش کلچر کا خاتمہ کریں گے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ لیویز کی کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کو مزید بہتر بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردی،جرائم اور تخریب کاری کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہوگی۔ریاست کو کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔