وش ویب: حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار دے دیا۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر ( ڈبلیو ڈبلیو ایف ) کے ترجمان نے کہا کہ چرنا جزیرہ کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کو سراہتے ہیں ۔
انھوں نے کہا بلوچستان کابینہ نے چرنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے کی منظوری دی۔ ترجمان کے مطابق حکومت بلوچستان جون 2017 میں استولا جزیرے کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دے چکی ہے۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کے ترجمان کے مطابق چرنا جزیرہ ہفتہ تلار استولا میں مرجان کی چٹانوں کے مسکن کا علاقہ ہے۔ واضع رہے جزیرہ ہفت تالار ( استولا ) بحیرہ بلوچ میں ایک چھوٹا غیر آباد جزیرہ ہے۔ اس کا ساحل کے قریب ترین حصہ جنوب میں تقریبا 25 کلومیٹر (16) میل ) اور پسنی کی ماہی گیری بندرگاہ کے جنوب مشرق میں 39 کلومیٹر (24) میل) کے فاصلے پر واقع ہے ۔ جزیرہ ہفت تالار پاکستان کا سب سے بڑا سمندری جزیرہ ہے۔ یہ تقریبا 7-6 کلومیٹر (4-2 میل ) طویل اور 3-2 کلومیٹر (4-1) میل ) چوڑا جبکہ اس کا رقبہ تقریبا 7-6 مربع کلومیٹر (6-2 مربع میل) ہے ۔ اس کا بلند ترین نقطہ سطح سمندر سے 246 فٹ (75 میٹر ہے۔ جزیرہ صوبہ بلوچستان ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کا حصہ ہے ۔ جزیرے تک پہنچنے کے لیے اپنی سے موٹر کشتیاں حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ اس کی مسافت تقریبا 5 گھنٹے ہوتی ہے۔