//

پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے رہنماء عبد الطیف رند نے منگھوپیر روڈ کی خراب حالت پر احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے رہنماء عبد الطیف رند نے منگھوپیر روڈ کی خراب حالت پر احتجاج اور کیچڑ میں بیٹھ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ کھنڈر نما روڈ جہاں ٹرانسپورٹرز کیلئے درد سر بنا ہوا ہے وہی مسافر اور علاقہ مکین آئے روز حادثات کا نشانہ بن رہے ہیں۔ منگھوپیر روڈ پر موجود بڑے گڑھے موت کے کنویں بن گئے ابتک 10 سے زائد موٹر سائیکل سوار افراد جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر جب تک منگھوپیر روڈ کی تعمیر کی یقین دہانی نہیں کرواتے کیچڑ میں بیٹھ کر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ بعد ازیں چیئرمین منگھوپیر نواز بروہی موقع پر پہنچ گئے اور یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی منگھوپیر روڈ کی تعمیر مکمل کردی جائے گی، جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »