//

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کی کابینہ کے اجلاس پر بریفنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ میں ترجمان حکومت بلوچستان نے پریس کانفرنس کی۔ اپنی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا۔

کابینہ اجلاس میں امن وامان، صحت ، تعلیم اور دیگر محکموں کے اشوز زیر بحث رہے۔ اجلاس میں 25 اور 26 اگست کے درمیانی شب ہونے والے افسوسناک واقعے میں فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ۔صوبائی کابینہ میں 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب ہونے والے واقعات کو کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔25 اور 26 اگست کی درمیانی شب کے واقعات کے بعد انٹیلجنٹس آپریشن کیے گئے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ کے افسران کو مجسٹریٹ کی پاورز تفویض کیے گئے۔بلوچستان کابینہ نے محکمہ لیویز کے شہید اہلکاروں کو کمپنسیٹ کرنے کیلئے تین الگ الگ کیٹیگریز کی منظور دی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام سیکرٹریز کو تمام اضلاع کے فوری دوروں کی ہدایت کی ہے ۔غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے 100 لیویز اہلکار کی تعیناتی کا فیصلہ ہوا ہے ۔ لیویز اہلکار حب سے گوادر تک محکمہ فشریز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ماتحت کام کرینگے ۔ شاہد رند کا یہ بھی کہنا تھا کہ چرنا ایئرلینڈ کو میرین پروٹیکٹڈ ایئریا ڈکلیئر کردیا گیا ہے ۔کابینہ کے اجلاس میں غیر حاضر سیکرٹریز پر وزیر اعلیٰ نے شدید بھرمی کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »