//

گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ، امن و امان پر اظہار تشویش

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گورنر خیبرپختوخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو کرپٹ ہیں ان کو سزا دی جائے، سمری پر دستخط کرنے میں مجھے کوئی جلدی نہیں، اتنی جلدی کابینہ میں تبدیلی کی وجہ کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی 26 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر ہی نہیں ہیں، علی امین گنڈا پور کو مشورہ دوں گا اعتماد کا ووٹ لے لیں، میرے خیال میں علی امین گنڈا پور اپنی اکثریت کھوچکے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وائس چانسلر کے لیے اپنے لوگوں کو لگانے کی کوشش کی، خیبرپختونخوا میں دن یہاڑے لوٹ مار ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »