//

مٹھی بھر دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ ڈھونڈ کر معصوم افراد کو قتل کرتے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ بلوچستان کابینہ نے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی۔

دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹینے کابینہ کے اضلاس میں خاطاب کرتے ہوئوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے اتفاق رائے سے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ صوبائی کابینہ معصوم پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔ مٹھی بھر دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ ڈھونڈ کر معصوم افراد کو قتل کرتے ہیں۔ نام نہاد بلوچیت کے نام پر بلوچ روایات کو پامال کیا گیا۔ کسی بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا۔ ہم نوجوانوں کو اعلٰی تعلیم کے لئے ہارورڈ اور آکسفورڈ سمیت دنیا کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں بھیجوا رہے ہیں۔

دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کو تخریب کاری کی جانب راغب کررہی ہیں۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ بلوچستان کے عوام نے کرنا ہے۔ گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ پائیدار ترقی کے لئے درست سمت کا تعین ضروری ہے۔ ہم نے اس عام بلوچستانی کے لئے کام کرنا ہے جو سردی میں ٹھٹھرتا اور گرمی میں جھلستا ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ وزراء، چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز تمام اضلاع کا دورہ کریں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »