وش ویب: مستونگ شہر میں کلی گلکنڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سےسراوان پریس کلب کے عہدیدار اور آن لائن کا نمائندہ نثار لہڑی شہید ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی.
سراوان پریس کلب کے عہدیدار سینئر صحافی آن لائن نیوز ایجنسی نمائندہ نثار احمد لہڑی صبح 8 بجے کے قریب گھروں کے قریب واقعہ اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جارہا تھا کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ سے وہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ میت کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ضروری کارواہی بعد میت ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قتل کا واقعہ زمین کے معمولی تنازعہ پر ہوا ۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ایس پی مستونگ عابد بازئی کا صحافیون کو ملزمان کی گرفتاری کی یقینی دہانی۔پریس کلب کی جانب سے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.جبکہ 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔۔۔۔ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس بھی آج شام کو طلب کرلیا گیا۔
دو سری جانب شہید نثار احمد لہڑی کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پریس کلب کے صحافیوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کیا۔ اور ہر آنکھ اشکبار تھا۔۔صحافی دوست دہاڑے مار مار کر روتے رہے