//

جیکب آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کے لواحقین کا احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جیکب آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، زخمی ملزم دوران علاج دم توڑ گیا لواحقین کا سول اسپتال کے باہر احتجاج پولیس پر قتل کرنے کا الزام عائد کردیا۔

تھانہ آباد کی حدود قومی شاہراہ پر مقابلے کے دوران ملزم نیاز جکھرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے اور اسلحہ برآمد کرنے کا پولیس نے دعویٰ کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے ارادے سے گھات لگائے ہوئے تھے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے نیاز جکھرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کے ورثاء نے سول اسپتال پہنچ کر پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے گزشتہ روز نوجوان نیاز جکھرانی کو گرفتار کیا اور رہائی کیلئے 50ہزار رشوت طلب کی پیسے دینے کے باوجود پولیس نے جھوٹا مقابلہ دکھا کر ہمارے نوجوان کو قتل کردیا ہے مظاہرین نے واقع کی شفاف انکوائری کرانے اور واقع میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »