//

کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ شہر میں ایک مرتبہ پھر قتل کی لرزہ خیز واردات ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر امان اللہ قتل کردیا.

صوبائی دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقہ ارباب غلام علی روڈ کلی دیبہ نزد اللہ داد اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تفتیشی ونگ میں تعینات سب انسپکٹر امان اللہ قتل ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد گھات لگاکر سب انسپکٹر امان اللہ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی امان اللہ اپنی گاڑی میں اللہ داد اسٹریٹ کے قریب پہنچے تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے سب انسپکٹر امان اللہ موقع پر قتل ہوگئے جبکہ مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کی سیریس کرائم ونگ موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا’ پولیس موقع سے شوائد اگٹھا کرنے میں مصروف’ سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتول کو سینہ,بازو اور پسلی میں گولی لگی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »