//

وزیر اعلٰی بلوچستان سے نئے تعینات آئی جی پولیس بلوچستان کی ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نئے تعینات آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے آئی جی پولیس کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اغواء برائے تاوان، رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اغواء برائے تاوان اور قبضہ مافیاء کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ کو اپ ڈیٹ کرکے تمام تھانوں کے مابین فوری رابطہ کاری کو فعال کیا جائے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے آئی جی پولیس کویہ بھی ہدایت کی کہ پولیس کے تربیتی کورسز کو حالات حاضرہ سے ہم آہنگ کرکے تفتیش کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔تفتیش کے عمل کو بہتر بناکر دہشت گردی اور جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ پولیس کو مطلوب تمام وسائل فراہم کریں گے، تاہم کارکردگی کا بھی مستقل جائزہ لیں گے۔ تخریب کاری کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا متحرک کردار باعث اطمینان ہے۔سی ٹی ڈی کو مزید فعال کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔

میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کو ہر طرح کے دباؤ سے آزاد کرکے آزادانہ ماحول میں ان کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کا ماحول فراہم کررہے ہیں۔ پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضا کی بحالی کیلئے پولیس مثالی برتاو کا عملی مظاہرہ کرے۔ دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پوری معاونت فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »